• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاؤڈ فلیئر میں بندش، دنیا بھر کی درجنوں بڑی ویب سائٹس مفلوج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کلاؤڈ فلیئر میں بڑے پیمانے پر بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں درجنوں بڑی ویب سائٹس مفلوج ہوگئیں۔

ویب سائٹس مفلوج ہونے سے برطانیہ میں لاکھوں صارفین سخت متاثر ہو گئے۔

 لاکھوں ویب سائٹ کے لیے سیکیورٹی، کارکردگی اور روٹنگ کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ادارے کلاؤڈ فلیئر کو بندش کا سامنا کرنا پڑے تو انٹرنیٹ کو بہت بڑے خلل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر صارفین کو اپنے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے آن لائن خدمات سے منسلک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اوبر، ورک ڈے، مائیکرسافٹ اور آؤٹ لک جیسی کئی بڑی سائٹس براہ راست اس مسئلے پر متاثر ہوئی ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد نے ویب سائٹ پر خرابی، پیغامات کی رسائی تک عدم فراہمی سمیت کئی مسائل کی شکایات کی ہیں۔ 

امریکی اور برطانوی صارفین سمیت دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین اس صورتِ حال سے سخت پریشان ہوئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید