• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی جوڑے نے اپنے گھر میں لٹل اہرام مصر بنا ڈالے

روسی جوڑے نے اپنے گھر میں لٹل اہرام مصر بنا ڈالے


روس میں ایک جوڑے نے اپنے گھر کے گارڈن میں لٹل اہرام مصر بنا ڈالے۔

یوں تو سیاحت کا شوق اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے اہرامِ مصر دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن مصر کے مشہور اہرام روس پہنچ گئے ہیں۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اہرام مصر بنانے کی ٹھانی اور اپنے گھر کے گارڈن میں اہرام مصر کا لٹل ماڈل بنا ڈالا۔

اہرام مصرکے ریپلیکا کو دیکھ کر جہاں لوگ حیران ہو رہے ہیں وہیں روسی جوڑے کے شوق اور فن کو سراہ رہے ہیں جبکہ درجنوں لوگ اہرام کی سیر کے لیے پہنچ رہے ہیں اور مصر کے مزے روس میں ہی لے رہے ہیں۔

تازہ ترین