• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: لاک ڈاؤن کے بعد ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز

اسپین: لاک ڈاؤن کے بعد ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز


اسپین کے ریسٹورنٹ میں لاک ڈاؤن کے بعد روبوٹ ویٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں کئی ماہ کی بندش کے بعد کاروبار زندگی کسی حد تک بحال ہونے لگا ہے مگر ریسٹورنٹس میں اب ایسے انتظامات کیے جارہے ہیں جو سماجی دوری کو برقرار رکھنے میں مدد دیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے منفرد آئیڈیاز سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ریسٹورنٹس صارفین کے لیے خطرہ کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو بحال کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے شہر Pamplona میں ایک ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے روبوٹ ویٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ انسان دوست روبوٹ نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہک کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ صارفین کا آرڈر کیا گیا کھانا و مشروبات اُن کی ٹیبل تک پہنچاتے ہیں۔

شہریوں نے ریسٹورنٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

تازہ ترین