شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بیروت میں ہونےوالے دھماکوں اور المناک سانحہ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےحکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اورعوام کےساتھ تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ بیروت دھماکوں اور شدید جانی اورمالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں،سانحے کےنتیجےمیں شدید معاشی نقصان پربھی بہت دکھ اور افسوس ہے،پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سےادویات،خوراک کاعطیہ روانہ کردیاگیاہےجوآج شام تک لبنان پہنچ جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس المناک سانحے میں لبنان کی حکومت اورعوام کاعزم وحوصلہ قابلِ تحسین ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نےحالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق بھی کیا۔