• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں انتخابات، مہندا راجا پاکسے اتحاد نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی

سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے اتحاد نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان آج متوقع ہے۔

سری لنکا میں سیاسی طور پر مضبوط راجا پاکسے برادرز کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت مل گئی ہے۔

راجا پاکسے اتحاد نے 225 رکنی پارلیمنٹ کی 145 نشستیں جیتنے کا دعوٰی کیا ہے، تاہم سرکاری نتائج ابھی آنے باقی ہیں۔

صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ان کے اتحاد نے شاندار فتح حاصل کرلی ہے۔ جبکہ ان کے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین