• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا اور بنگلہ دیش ملتوی شدہ سیریز اکتوبر میں کھیلنے پر متفق

ڈھاکا (جنگ نیوز)سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی اگست کی ملتوی شدہ سیریز اکتوبر میں کراوئے جانے پر اتفاق ہورہا ہے۔ سری لنکا بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک میں نہ صرف دورہ ری شیڈول کرنے پر اتفاق ہوا ہے بلکہ ساتھ میں 3ٹی 20 میچزکے لئے بھی بات ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش 3 ٹیسٹ کے ساتھ محدود اوورز کے میچ کھیلنا چاہتا ہے جبکہ سری لنکا 3کی بجائے 2ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش میں ہے .یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ بعد بنگلہ دیش نے دورے کو ری شیڈول کرنے کی کاوشیں تیز کردی ہیں۔ٹیم نے جولائی،اگست میں 3ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے جو آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھے لیکن بورڈ نے24جون کو دورہ ملتوی کردیا تھا۔

تازہ ترین