اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے لطیف کھوسہ کے علاوہ اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس وقت جیل کے سپریٹنڈنٹ تھے‘ جس پر جیل سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ نہیں‘ ان کی ٹرانسفر ہو چکی ہے۔