پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026ء کی ٹیموں کی بولی جمع کرانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں کی بولی جمع کرانے کی تاریخ 22 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے، عالمی سرمایہ کاروں کا رجحان پی ایس ایل کے لیے خوش آئند ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل فیملی میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔