پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز کی ٹرافی جیت لی، واپڈا دوسرے اور نیوی تیسرے نمبر پر رہی،صوبوں میں پنجاب نے پہلی اور سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گی جس میں نیشنل گیمز کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا جائے گا۔
اس سے قبل مقابلوں کے آخری روز نیشنل گیمز فٹبال ایونٹ کا ٹائٹل پاکستان ایئر فورس نے پاکستان آرمی کو شکست دے کر جیت لیا جبکہ پاکستان واپڈا نے تیسری اور پاکستان نیوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
فائنل کے موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس فیفا ریفری احمد رؤف بھی موجود تھے۔
نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین مقابلوں میں مجموعی طور پر 12گولڈ میڈلز اور واضح برتری کے ساتھ میلہ جیت لیا۔
پاکستان آرمی نے مردوں کے باکسنگ مقابلوں میں پانچ گولڈ اور چار سلور میڈلز جبکہ خواتین میں سات گولڈ اور ایک سلور میڈلزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے جنرل ٹرافی جیتی۔
نیوی نے مردوں میں تین گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ واپڈا نے دو گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی نے10گولڈ میڈلز کے ساتھ نیشنل گیمز کا کراٹے ایونٹ اپنے نام کر لیا،آرمی کے کراٹیکاز نے مردوں میں 6اور خواتین میں چار گولڈ میڈلز حاصل کئے۔
فائنل میڈل ٹیبل کے مطابق مردوں کے فائنل مقابلوں میں آرمی کے کراٹیکاز نے6گولڈ اور دو سلور میڈلز کے ساتھ پہلی، واپڈا نے دو گولڈ،دو سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ دوسری،پنجاب نے ایک گولڈ،دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ تیسری،کے پی نے ایک گولڈ او ر تین برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
خواتین میں آرمی چار گولڈ،تین سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلے، دو گولڈ اور تین برانز میڈلز کے ساتھ پنجاب دوسرے،بلوچستان ایک گولڈ،دو سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے،سندھ ایک گولڈ،دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے اور واپڈا ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
شوٹنگ ایونٹ پاکستان آرمی نے17گولڈ میڈلز کے ساتھ جیت لیا جبکہ نیوی نے15گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔آرمی نے 17 گولڈ، 16 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی جبکہ نیوی نے 15گولڈ، 12سلور اور 13برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی اے ایف نے تین سلور اور آٹھ برانز،سندھ نے ایک گولڈ اور دو سلور جبکہ ایچ ای سی نے چار برانز میڈل حاصل کئے۔
پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا کر 35 ویں نیشنل گیمز کراچی کا مینز بیس بال ایونٹ جیت لیا۔ خیبرپختونخوا نے پنجاب کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
واپڈا کے عرفان سعید اور ماحور شہزاد نے 35ویں نیشنل گیمز کے بیڈ منٹن کے مینز اور ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔آرمی کے راجا حسنین اور عمارہ اشتیاق نے ڈبل کراؤن مکمل کیا۔
نیشنل گیمز کے سلسلے میں تھرو بال کے نمائشی مقابلے شروع ہوگئے، ایونٹ کا افتتاح سیکرٹری کلچر و سیاحت خیر محمد کلوڑ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، ویمن ونگ کی صدر فائزہ عامر، سیکرٹری عائشہ رزاق اور پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر ام لیلیٰ کلثوم بھی شریک تھیں۔
پختونخوا کو 0-2 سے، پاکستان ریلوے نے پنجاب کو 0-2 سے اور ہاکی مینز کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور ویمنز کا ٹائٹل واپڈا کے نام رہا، فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید تھے جنہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد علی خان کے ہمراہ میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔ دوسری جانب ویمنز کے فائنل میں واپڈا نے پنجاب کو 2-1سے ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔