• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈیز کا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار


عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔

وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان 2020ء تک گرےلسٹ سےنکل جائےگا، موڈیز

وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین