صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور کی بستی کرناں میں مبینہ چوری کے الزام پر رکشہ ڈرائیور پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔
متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے والد کے مطابق چوری کا الزام لگا کر بیٹے پر تشدد کیا گیا اور مقدمہ درج کروایا، مقدمے میں چالان کے بعد بیٹا جیل کاٹ کر رہا ہے۔
متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے والدین کا کہنا ہے کہ نہ مسروقہ سامان برآمد ہوا نہ ہی چوری کا الزام ثابت ہوا ہے۔
متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین ماہ پرانا ہے اور زیر سماعت ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی ۔