• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹہ تھانے کے ہیڈ محرر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، مقتول پولیس اہلکار کی لاش مکلی کے قبرستان سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مکلی تھانے کے ہیڈ محرر غلام رسول جاکھروکی لاش ٹھٹھہ کے قدیم مکلی قبرستان سے ملی ہے۔

مقتول ہیڈ محرر غلام رسول جاکھرو کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے قتل کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ہیڈ محرر کے سر پر لگنے والی گہری چوٹ اس کی موت کی وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیئے: کورنگی، پولیس اہلکار دہشت گرد حملے میں شدید زخمی

پولیس نے مقتول پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین