• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری  ہے، صوبےمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کورونا میں مبتلا 22 مریض صحت مند ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو 697 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے 8 اضلاع میں49 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11884 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 22 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10326ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں1421 مریض زیر علاج ہیں، 273 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 137 ہے۔

تازہ ترین