• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مددگار پولیس 85 لاکھ روپے کی چوری کا سراغ لگانے میں ناکام

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی مددگار پولیس مدد میں ناکام،چند قدم کے فاصلے پر شوروم سے 85لاکھ چوری کی واردات،پولیس دو ہفتے گزرنے کے باوجود چورنہ پکڑ سکی،مددگار پولیس کی موبائل اور جمبو بائیک کے بھی غلط استعما ل کی شکایات، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی مددگار پولیس شہریوں کی مدد میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے مددگار سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر کار شوروم سے 85لاکھ چوری کی واردات ہوئی جس کو دو ہفتے ہو گئے ،پر چور پکڑ سکی نہ ہی مسروقہ سامان برآمد کر ایا گیا ہے مددگار پولیس کے موبائل سائیکل موٹر سائیکل اور 3جمبو موٹر سائیکلوں کے غلط استعما ل کی شکایات ملی ہیں شہر میں مددگار پولیس کی ایگلز کے گشت نہ کرنے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق اہل اور سینئر پولیس افسران کو نظر انداز کرکے مددگار سینٹر پر سیاسی سفارش پرجونئیر اور اہلیت نہ رکھنے والوں کو انچارج مقرر کیا جا تا ہے جس کے باعث معاملات درست ہونے کے بجائے بگڑتے ہیں۔

تازہ ترین