• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدے تھے تارے توڑلانے کے، عوام کو تارے نظر آگئے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو تباہ حال چھوڑا، کشتیاں جلا دی ہیں اور اب میں نے پیچھے نہیں ہٹنا، حکومت کو دو برسوں میں مشکل کیوں پیش آئی؟

اس کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کے وعدے تھے تارے توڑ لانے کی لیکن عوام کو تارے نظر آگئے،دو سال بعد اگر یہ کہا جائے کہ کشتی جلا دی ہم نے تو دو سال میں تو کشتی بیچ سمندر میں پہنچ جاتی ہے اور بیچ سمندر میں جلانے کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔

سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ کشتیاں جلانے کی بات اگر وہ 2018 میں اقتدار میں آنے کے فوراً بعد کرتے تو سمجھ میں آتی بات دو سال بعد سمجھ نہیں آرہا کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔

تازہ ترین