• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت سانس لینے میں مشکلات کے باعث اسپتال داخل

نئی دہلی (جنگ نیوز)بولی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔

اسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔تاہم اب زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

61 سالہ اداکار کو ہسپتال میں خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر داخل کیا گیا۔وہ اس وقت نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

تازہ ترین