• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درہ آدم خیل پولیس عوام کو انضمام سےمتنفر کررہی ہے،پیر بادشاہ

پشاور(سٹاف رپورٹر)درم آدم خیل کے رہائشی پیر بادشاہ اور قیصر خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں معمولی تنازعات میں مقدمات کے اندراج کی بجائے مسائل مقامی عمائدین اور جرگوں کے ذریعے حل کئے جائیں۔ انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے درم آدم خیل میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، بلاجواز اور غیر ضروری مقدمات درج کرکے علاقہ کے عوام کو قبائلی اضلاع کے انضمام اور پولیس نظام سے متنفر کیا جارہا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ایکشن لیکر درہ آدم خیل پولیس کو ایف آئی آرز کے اندراج سے قبل مقامی عمائدین اور جرگوں کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی ہدایت کریں۔ تھانہ گلشن آباد درہ آدم خیل نے بچوں کی لڑائی کے بعد امن لشکر کے سربراہ حاجی یار اکبر کے خاندان کے متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جس کے خلاف عوام مشتعل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ مقامی معمولی تنازعات میں ایف آئی آرز کے اندراج سے قبل عمائدین کو اعتماد میں لیا جائے اور مسائل جرگوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ درہ آدم خیل سمیت تمام قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم پولیس سے زیادہ فعال ہے۔
تازہ ترین