• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر مزید حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے 47 ووٹ کے مقابلے 52 ووٹوں سے قرارداد مسترد کی۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا، امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حملوں پر خلیجی ملکوں کو شدید دھچکا پہنچا۔ انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید