امریکی سینیٹ نے اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد مسترد کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل کو بلڈوزرز فراہمی روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 59 سینیٹرز نے اسرائیلی فوج کو بلڈوزر فراہمی کی حمایت اور قرار داد کی مخالفت کی۔
بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا، جن کی امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو بموں کی فراہمی روکنے کی قرارداد بھی منظور نہ ہو سکی۔
اسرائیل کو 1 ہزار پاؤنڈ بموں کی فراہمی روکنے کے حق میں 36 سینیٹرز نے ووٹ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوجی امداد پر امریکی سینیٹ میں اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے۔