• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی حملہ، 4 طبی ورکرز جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لبنان میں امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4 طبی ورکرز کو قتل کر دیا۔

 لبنانی وزیرِ صحت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی عوام کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم میں یہ نیا اضافہ کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں گھروں کی منظم تباہی کا ارتکاب کر رہا ہے، آبادی کی بے دخلی، بفر زونز کے ذریعے زمین پر قبضہ وہی حکمتِ عملی ہے جو غزہ یا مقبوضہ مغربی کنارے میں اختیار کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں تبنین اسپتال کے قریب بھی فضائی حملہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید