• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے (نعوذ بااللّٰہ) حضرت عیسیٰ کیساتھ تصویر پوسٹ کردی، تنازع مزید تیز

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نےمبینہ طور  پر  حضرت عیسیٰ کیساتھ تصویر پوسٹ کردی، مذہبی تنازع مزید تیز ، امریکی صدرنے اے آئی سے بنی تصویر دوبارہ شیئر کی، مذہب اور سیاست پر نئی بحث شروع ہوگئی۔ تصویر میں(نعوذ بااللّٰہ) حضرت عیسیٰ ٹرمپ کو گلے لگا رہے ہیں ، یہ بھی کہالبرلز کو پسند نہیں، لیکن یہ خوبصورت ہے۔پہلے بہت مذہبی نہیں تھا، اب شیطانی طاقتیں بے نقاب، خدا شاید ٹرمپ کارڈ کھیل رہا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں حضرت عیسیٰ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ان پر مذہبی رہنما پوپ لیو کی تنقید کے بعد سیاسی و مذہبی تنازع جاری ہے۔صدر ٹرمپ نے چند دن قبل بھی اپنی حضرت عیسی سے مشابہت کی تصویرسوشل میڈیا پر جاری کی تھی  جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کردیا تھا دنیا بھر میں سخت رودعمل آیا تھ اس تصویر پر بھی لوگ بہت ناراض ہورہے ہیں،رپورٹ کے مطابق تصویر میں ٹرمپ اور(نعوذ بااللّٰہ) حضرت عیسیٰ ایک ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ٹرمپ نے اس پوسٹ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں یہ تصویر خوبصورت لگتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید