• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 284121، اموات 6082


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 634 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 644 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 82 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 791 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 791 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 23 ہزار 546 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 262 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 360 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 169 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 635 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 230 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 241 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 171 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 49 مریض

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 884 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 137 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 321 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 58 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 390 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 21 لاکھ 27 ہزار 89 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین