• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا سے متاثر 76 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم



پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 76 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم رہی جبکہ 21 سے 30 سال کی عمر تک کی خواتین کورونا سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے طبی عملے کے 77 افراد جاں بحق ہوئے۔

دستاویز کے مطابق کورونا سے متاثرہ 75.9 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم رہی جبکہ 21 سے 30 سال عمر تک خواتین کورونا سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

اسی طرح 21 سے 30 سال عمر تک 20 ہزار 4 سو 49 خواتین کورونا کا شکار ہوئیں۔

دستاویز کے مطابق 31 سے 40 سال عمر تک 48 ہزار 1 سو 18 مرد کورونا سے متاثر ہوئے۔

کورونا کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے طبی عملے کے 77 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا کے خلاف جنگ میں 53 ڈاکٹرز جان کی بازی ہارے، ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ اور 2 نرسز کے ساتھ ساتھ 20 پیرامیڈیکل اسٹاف جاں بحق ہوئے۔

دستاویز کے مطابق کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کو 25 ارب 30 کروڑ روپے دیے۔

وفاقی حکومت نے 25 ارب روپے قومی و صوبائی صحت کے سیکٹرز کو دیے۔ پرائیویٹ اسپتالوں کے لیے 3 فیصد مارک اپ کیساتھ آسان شرائط کے قرض کی سہولت دی گئی۔

میڈیا کے ذریعے کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی گئی، اور عوامی آگاہی کے لیے بنائے گئے 10 پیغامات 8 کروڑ 50 لاکھ افراد تک پہنچائے گئے۔

سوشل میڈیا پر عوامی آگاہی کے لیے 80 پوسٹیں کی گئیں جن کو 4 کروڑ صارفین نے دیکھا۔

اسی طرح 1166 ہیلپ لائن پر 50 لاکھ فون کالز کی گئیں، اس وقت ہیلپ لائن پر 30 ہزار روزانہ کی بنیاد پر فون کالز آرہی ہیں۔

دستاویز کے مطابق 8 لاکھ افراد میں آگاہی کے لیے پرنٹنگ مواد تقسیم کیا گیا۔

تازہ ترین