• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا کیسز 19807621، اموات 729614


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 29 ہزار 614 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 685 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 23 لاکھ 46 ہزار 183 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 38 ہزار 470 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 543 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 13 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 43 ہزار 453 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 53 ہزار 10 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 854 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 347 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 10 ہزار 210 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 53 ہزار 188 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 52 ہزار 6 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 75 ہزار 902 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 844 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 71 ہزار 12 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 540 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 11 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 23 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 503 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 61 ہزار 442 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: برازیل میں کورونا سے اموات 1 لاکھ سے متجاوز

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 763 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 130 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 262 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 619 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 82 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 791 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 791 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین