• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں کورونا سے اموات 1 لاکھ سے متجاوز


امریکا کے بعد برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے اوپر چلی گئیں، وائرس دنیا کے 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد جانیں لے گیا۔

پیرس کے پُرہجوم علاقوں میں پیر سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنانگ شہر سے آنے والے ہزاروں لوگوں کی دوبارہ سے کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

ادھر فلسطین کے علاقے غزہ میں پانچ ماہ بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکول کھول دیے گئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 62 لاکھ 75 ہزار 76 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 993 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 25 لاکھ 57 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین