آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دیامر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے: چیئرمین واپڈا

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہے کہ دیا مر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے۔

چیئرمین واپڈا نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مقررہ مدت 2028 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا، یہ پاکستان کی واٹر،فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔

مزمل حسین نے کہا کہ ہم نے بہت وقت ضائع کیا اب کئی ڈیم بنائیں گے، پاکستان کو سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے، سستی بجلی سے معاشی پہیہ تیز چل سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید