گجرات (نمائندہ جنگ) ناقص صفائی، غیر معیاری کوکنگ آئل استعمال کرنے، ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے پر بیکری اور کارخانہ سیل، گرانفروشی پر 3دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے، سویٹس کے مالک وقاص کو چارہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا، اے سی گجرات نورالعین نے شاہدولہ روڈ پر بیکری کی چیکنگ کی جہاں زائد المعیاد اشیا فروخت کی جارہی تھیں،بیکری کو سیل کر دیا گیا، دوران چیکنگ انہوں نے گرانفروشی پر سبزی فروش اعظم، شاہد انجم اور پھل فروش آصف پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر مقدمات درج کراد ئیے۔