• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: متعدد دیہات میں تاحال سیلابی صورت حال برقرار


دادو کے علاقے کاچھو کے متعدد دیہات میں تاحال سیلابی صورت حال برقرار ہے جن میں متاثر ہونے والوں میں یونین کونسل ڈرگھ بالا، ساوڑو، چھنی، ٹنڈو رحیم خان، واہی پاندھی کے دیہات شامل ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ دیہات میں کچے مکانات گرنے لگے جبکہ بجلی کے پول گرنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

متعدد علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں نہ پہچنے پر متاثرین مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ تحصیلدار ذوالفقار پنہور نے کہا کہ ریسکیو آپریشن بند کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے 300 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

ذوالفقار پنہور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور نیوی کی ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے جبکہ ایف پی بند پر پڑنے والے شگاف کو پُر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین