گوجرانوالہ میں بارش کے باوجود گرین سیلفی شجرکاری مہم جاری ہے جبکہ مظفر گڑھ اور لوئردیر میں بھی ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک میں ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ،شہریوں کے ساتھ اسکول کے بچوں نے بھی پودے لگائے۔
ضلع گوجرانوالہ میں مہم کے دوران 1لاکھ 50ہزار اور گوجرانوالہ ریجن کے 6 اضلاع میں ساڑھے 6 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے۔
ادھر مظفر گڑھ میں شہریوں اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے پودے لگائے ،ضلع انتظامیہ کے مطابق 3 سال میں لاکھوں پودے لگائیں گے۔
دوسری طرف لودھراں ،چیچہ وطنی ،نارووال ،بہاولپور،رحیم ریاخان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔
لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں بھی شجری کاری کے حوالے سے تقریب ہوئی جبکہ پارا چنار اور ضلع کرم میں 1لاکھ پودے لگانے کا عمل جاری ہے۔
ضلع غذر میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے منایا گیا ،خیبرپختونخوا کے اضلاع میں اسکول کے بچوں نے پودے لگانے کی مہم میں حصہ لیا ۔