• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک پر کلک نہ کریں، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ " سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک ، انسٹا گرام ، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں، آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کچھ جرائم پیشہ افراد مختلف طریقہ کار استعمال کر کے ہیک کر سکتے ہیں۔

جس میں وہ کسی اہم شخصیت کی جانب سے جعلی میسج کے ذریعے غیر تصدیق شدہ لنک بھیج کر کسی اہم معاملے /خبر کے نام پر غیر تصدیق شدہ ویب سائیٹ کا لنک بھیج کر ۔ بذریعہ ای میل یا میسج انعامی سکیم کے نام پر غیر تصدیق شدہ لنک بھیج کر۔ واٹس ایپ یا فیس بک گروپس کے غیر تصدیق شدہ لنک بھیج کر ۔

آن لائن شاپنگ یا فوڈ پرا ڈکٹس کے حوالے سے غیر تصدیق شدہ لنک یا میسج بھیج کر ہیک کرسکتے ہیں، لہذاعوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی طرح سےموصول ہونے والے غیر تصدیق شدہ لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنی حساس معلومات کسی بھی انجان ویب سائیٹ پر فراہم کریں۔

تازہ ترین