• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ صدف کنول کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہو بہو اداکارہ صدف کنول جیسی ایک لڑکی اُن کے ہی جیسے پہناوے میں ملبوس صدف کی آواز اور ویڈیو کے ساتھ اداکاری کر رہی ہے۔

اداکارہ صدف کنول مزکورہ ویڈیو میں اپنی شادی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ اُنہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا کیسے سامنا کیا ۔

اداکارہ صدف کنول کاویڈیو میں کہنا ہے کہ اُنہیں کوئی فرق نہیں پڑا کہ کس نے کیا کہا، اُن کے پاس ایک اچھا شوہر، سسر اور گھر موجود ہے بس اتنا کافی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ لوگ اور بولیں تاکہ اُن کے گناہ دُھلیں ۔


اداکارہ صدف ویڈیو میں جس طرح بات کر رہی ہیں، ہنس رہی ہیں اور چہرے کے تاثرات دے رہی ہیں ہو بہو صدف کی ہمشکل بھی ویسا ہی کر رہی ہیں۔

صدف کنول کی ہمشکل لڑکی نے اپنی ویڈیو انسٹا گرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’اُنہیں بہت سارے لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ صدف کنول جیسی دکھتی ہیں تو اُنہوں نے اس لیے یہ ویڈیو بنائی ہے۔‘

اداکارہ صدف کی ہمشکل لڑکی کی اس ویڈیو پر انسٹا گرام صارفین کا حیرت کا اظہار کرتے ہوئے  کمنٹس میں کہنا ہے کہ انہوں نے صدف کی بہترین انداز میں ویڈیو نکل کی ہے۔

تازہ ترین