• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے دوسرے شوکاز کا جواب جمع کرادیا


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ‎سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر حکام کے سامنے تیسری بار پیش ہوکر دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق ‎سرینا عیسیٰ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس زون اسلام آباد میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں،انہوں نے اپنے جواب میں لندن میں خریدی جانے والی جائیداد کے ذرائع آمدن کی تفصیل سے وضاحت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ان لینڈ ریوینیو کے افسر ذوالفقاراحمد کو کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ‎کمشنر ان لینڈ ریونیو اور انٹرنیشنل ٹیکسز زون نے جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ نوٹس بھیجے تھے، ساتھ ہی بیٹی سحر عیسیٰ اور بیٹے ارسلان کو بھی شوکاز نوٹس بھیجے گئے تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے نوٹسز کے بعد ‎سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے کمشنر انٹرنیشنل زون کو اپنا دوسرا تفصیلی تحریری جواب دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے شوکاز نوٹس کا جواب سرینا عیسیٰ نے 9 جولائی کو جمع کرایا تھا، اس کے بعد 21 جولائی کو سرینا عیسی ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنے ٹیکس ریفرنس کی کاپی کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔

تازہ ترین