• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو ایک روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور سندھ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم آباد کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت کراچی میں پودا بھی لگائیں گے۔

تازہ ترین