• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی اغواء کیس، مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا کا حکم

دعا منگی اغواء کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مفرور ملزم آغا منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے18 اگست تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس کہ سماعت ہوئی جس میں گرفتار ملزمان زوہیب قریشی، طارق عرف شکیل اور دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے مفرور ملزم آغا منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم جاری کیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے18 اگست تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو ملزمان نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، جس کے بعد دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔

تازہ ترین