• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کی مجھ سے ناراضگی درست ہے: میئر کراچی

چیف جسٹس میئر کراچی وسیم اختر پر برہم


میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، عدالت کی مجھ سے ناراضگی درست ہے۔

وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوسکیں گے، صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی مجھ پر ناراضگی درست ہے، سندھ حکومت نےخود تسلیم کیا ہے70 فیصد زمین صوبے کے پاس نہیں ہے، ستر فیصد کراچی کا ریوینیو کہاں جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کراچی کا ستیاناس کردیا ہے، میری جگہ کوئی بھی ہوتا وہ اس عہدے پر رہتے ہوئے مطمئن نہیں ہوسکتا۔

وسیم اختر نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کی درخواست پر ایکشن ہونا چاہئے، کوئی بھی میئر آجائے ان وسائل سے کام نہیں کرسکتا۔

میئر کراچی نے کہا کہ پانی، کچرا، ٹرانسپورٹ، ماسٹر پلان کے اختیارات میرے پاس نہیں ہے، پورا پاکستان کراچی کے نالے اب صاف کرنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بلدیاتی مسائل اور تجاوزات سمیت بل بورڈ گرنے کے واقعے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے واقعات پرسی ای او کے الیکٹرک کو فوری طلب کرلیا۔

تازہ ترین