• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسپورٹس راؤنڈ اپ
قو می ہا کی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان ل لٹل ماسٹرویسٹ انڈیز کے خلاف 338رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کی چوتھی برسی آج منگل کو منائے جائے گی،قومی ہاکی ٹیم کے سباق کپتان اصلاح الدین نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں وہ قومی کھیل ہاکی میں زبوں حالی اور مسائل کے بارے میں وزیر اعظم کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ملاقات میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی میں ہمارا درخشاں ماضی رہا ہے ، حکومت چاہتی ہے کہ ہم پھر سے اس کھیل میں اپنا مقام حاصل کریں ، وزیراعظم نے اصلاح الدین کو کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،اس موقع پر اصلاح الدین نے کہا کہ ہاکی کا کھیل اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ، ہاکی میں دوبارہ مقام حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ
کشمیر ڈے کے موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں سندھ اولمپکس کے سکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، نائب صدرانجینئر سید محفوظ الحق،ماسٹر اصغر بلوچ، تہیمنہ آصف،غلام محمد خان اور دیگر کا گروپ

پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 25ویں سالانہ یوم آزادی اسپورٹس ایوارڈ برائے اسپورٹس آرگنائزرز کے ناموں کا اعلان کردیا،ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پر وقار تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی ایوارڈ کے لئے نامزد شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کریں گے غلام محمد خان نے کہاکہ ایوارڈ کے لئے نامزد شخصیات میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،شاہدہ پروین کیانی،خالد جمیل شمسی،محمد ارشد،ندیم احمد معاذ جی،اخلاق احمد،اسماء علی شاہ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،آصف عظیم،انجینئر سید محفوظ الحق،ماسٹر اصغر بلوچ،سلیم خمیسانی،خالد بروہی،،حمیرہ صدیقی،زعیمہ خاتون،سینسی عبدالحمید،محمد نقی،نوشاد علی،اعجاز احمدقریشی،محمد رفیق،زاہد ملک،ایم نسیم،اورنگزیب سلطان،سید شہزاد علی اور اسد عباد علی شامل ہیں۔پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نےکورونا وائرس کے دوارن کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہونے کے باعث انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے کیش سپورٹ پروگرام کے تحت 16 ریجن کے کوآرڈینٹر سعید علی،اسلم بڑیچ، راجہ طاہر، جاوید خان، رافیع ہاشمی، جاوید اشرف، واصف الرحمان کے منتخب کردہ 93  ڈس ایبلڈ کرکٹرز کو فی کس 10 ہزار روپےدئیے۔

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری امیرالدین انصاری نےکہا ہے کہ ہم اپنے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کے ساتھ ہیں ۔نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس کی وائس چانسلر ہماء بخاری نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی یونیورسٹی کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس اور شمسی ٹینس اکیڈمی سے ایک ایم او یو دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

اسپورٹس راؤنڈ اپ
سینیٹر محمد علی سیف

اس موقع پرپاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی،غلام محمد خان،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم ہاشمی،آصف عظیم،تہمینہ آصف، نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس کے ڈائریکٹر سی ایس آر سمیر شمسی،ڈائریکٹر نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس زیرک بخاری اور شمسی اکیڈمی کے کوچ نمیر شمسی بھی موجود تھے۔پاکستان کونسل فور ٹریڈیشنل اسپورٹس ایند گیمز (پی سی ٹی ایس جی) کی جنرل اسمبلی کا اجلاس سینیٹر محمد علی سیف کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی یونٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مختلف وزارتوں سمیت وزارت خارجہ اور وزارت کلچرل نے شرکت کی۔ 

اسپورٹس راؤنڈ اپ
نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس اور شمسی ٹینس اکیڈمی کے درمیان ہونے والےمعاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ جس میں خالد جمیل شمسی،غلام محمد خان،وسیم ہاشمی اور دیگر شخصیات نمایاں ہیں۔

 ہاؤس نے متفقہ طور پر صدر پاکستان کونسل فور ٹریڈیشنل اسپورٹس ایند گیمز اور پریس سکریٹری کے انتخاب کی منظوری دی جو کہ سبکدوش عہدیداروں کی دیگر ذمہ داریوں کے عہدے خالی ہوگئے تھے۔ سینیٹر محمد علی سیف کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جگہ پر نیا صدر منتخب کیا گیا اور طارق علی کو پریس سیکرٹری کے طور پر 4 سال کی مدت کے لئے جنرل اسمبلی میں منتخب کیا گیا۔واحد شوٹنگ بال اکیڈمی کورنگی کھیل کی نرسری ہے یہاں سے شوٹنگ بال کے نامور کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں جس انداز میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سرپرستی وا حد اسپورٹس کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے ایگزیگٹیو کونسل کے رکن محمد اشفاق نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کورنگی کے دورے پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئر مین واحد اسپورٹس ایم شمیم قریشی ،سابق شوٹنگ بال قومی کھلاڑی قمر السلام پیارے ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،قومی شوٹنگ بال کھلاڑی وسیم عباس اور ملک ناصر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین