• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کا کام جاری ہے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کچے مکانات، کھڑی فصلیں، قومی شاہراہ اور سوئی گیس کی پائپ لائن متاثر ہوئی ہے۔

کوئٹہ سے سبی تک، بی بی نانی، کرتہ، پنجرہ پل، گوکرت سمیت مختلف مقامات پر تو قومی شاہراہ کا نام و نشان ہی نہیں ہے۔

بی بی نانی کے مقام پر پل کی مرمت کرکے گاڑیوں کی جزوی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔

متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

سیلاب سے بولان ضلع میں قومی شاہراہ متعدد مقامات پر بری طرح متاثرہ ہوئی ہے جبکہ کئی سو کچے مکانات یا منہدم ہوگئے ہیں یا پھر انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی آبادی سمیت مسافروں کی بڑی تعداد اس صورتحال سے متاثر ہوئی ہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین