• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم


امریکا نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان کے فیصلے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد افغان حکومتی ٹیم قطر جائے گی۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ افغان حکومتی ٹیم اور طالبان کے درمیان قطر میں بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے۔

گزشتہ روز افغان لویہ جرگہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان لویہ جرگے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

تازہ ترین