• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں آزادی گلی جنگ ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی کیمپ میں چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال خاکسار سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔  مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کی۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کمیپ میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔

پشاور میں صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں جنگ اور جیو ٹی وی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

جھنگ میں ہونے والے مظاہرے میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری انوار علی جٹ شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری غیر قانونی اور بلاجواز ہے، یہ گرفتاری آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔

راجن پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وقاص نوید خان گورچانی نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاسی جماعتوں صحافیوں اور میڈیا مالکان کو حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

بہاولپور میں سینئر صحافیوں نے احتجاج کیا، مظایرین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

نواب شاہ میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے منو آباد میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین