• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11ہندو تارکین کی موت کا ذمہ دار بھارت ہے،پاکستان ہندو کونسل

لاہور (آئی این پی ) پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی حکومت کو بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت کا ذمہ دار قرار دے دیا اور مطالبہ کیا حکومت پاکستان اس اندوہناک واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جودھ پور میں 11پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت پر پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ سربراہ پاکستان ہندو کونسل ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اس اندوہناک واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائے، ہندو خاندان 2012 میں سندھ سے بھارت نقل مکانی کرگیا تھا۔

تازہ ترین