• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بڑے بڑے بل بورڈز ہٹائے جانے لگے

کراچی میں بڑے بڑے بل بورڈز ہٹائے جانے لگے


کراچی کے مختلف علاقوں سے بڑے بڑے بل بورڈز ہٹائے جانے لگے۔ صدر موبائل مارکیٹ میں لوہے کے فریم ہٹانے کے دوران آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ اس بار فریم ہٹانے پر بھی توجہ ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی کے تمام مقامات اور نجی جائیدادوں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان، جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز گرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی سے دشمنی کررہے ہیں، میئر کے پاس اختیارنہیں تو گھر جائیں، شہر کی جان چھوڑیں، کراچی میں ہر طرف کچرا ہے، گندگی ہے، تعفن ہے، بچے نالوں اور گٹر میں روز ڈوبتے ہیں۔

تازہ ترین