آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک تولہ سونا 2900 روپے سستا ہوگیا


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کم ہوگئی، دو روز کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کم ہوئی ہے۔

گذشتہ روز ایک سولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 2900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 26 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قیمت 2487 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 47 ڈالر کم ہوکر 1988 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید