• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں پر کوئی اشتہار نہیں لگنا چاہیے ٹی وی پر چلتا ہے کافی ہے، چیف جسٹس

سڑکوں پر کوئی اشتہار نہیں لگنا چاہیے ٹی وی پر چلتا ہے کافی ہے، چیف جسٹس 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سائن بورڈز اور ہورڈنگز کی تنصیب سے متعلق کیس میں کمشنر کو نجی پراپرٹیز سے فوری اشتہار ہٹانے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے اشتہارات کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سڑکوں پر کوئی اشتہار نہیں لگنا چاہیے ٹی وی پر اشتہار چلتا ہے کافی ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت کمشنر کراچی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے شہر بھر سے 300 سے زائد سائن بورڈز ہٹا دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سڑکوں پر کوئی اشتہار نہیں لگنا چاہیے ٹی وی پر اشتہار چلتا ہے کافی ہے۔

عدالت نے کمشنر کو نجی پراپرٹیز سے بھی فوری اشتہار ہٹانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے اشتہارات کی اجازت دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین