اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے کہ ملک میں حقیقی انقلاب کے لئے عوام کواٹھنا ہوگا،استحصال کے اس نظام سے قوم کو صرف جماعت اسلامی چھٹکارا دلاسکتی ہے۔ مافیاز کی سپورٹ سے آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔وزیر اعظم اعتراف کرتے ہیں کہ ان کو بھی چاروں طرف سے مافیاز نے گھیر رکھاہے،چیف جسٹس نے درست کہا کہ مافیاز حکومتوں کو پالتے ہیں حکومتیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔