• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چمن بارڈر کھولنے کافیصلہ جلد کرے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی ، صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین ، ڈپٹی کنونیئرعبیداللہ حقانی ، مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ ، محمدیسین اخونذادہ ، صوبائی سالارعبدالولی سالار ، مفتی زین العابدین ، مولاناوزیرمحمد حاجی محمد، انور مولانااحمدخان، محمد حنفیا ودیگر نے کہا کہ حکومت بارڈر کھولنے کافیصلہ جلد ازجلد کرے شہدا اور زخمیوں کے لیے معاوضہ کااعلان کریں ایسے نہ ہو کہ پھر حالات ان کی ہاتھوں سے نکل جائیں حکومت موجودہ حالات کی نزاکت کاادراک کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش سے تقریبا ایک لاکھ افراد مسلسل بے روزگار ہیں چمن کے عوام کی زندگی بسر کرنے کا دارومدار باڈر کی تجارت سے وابستہ ہیں بارڈر کی بندش سے لاکھوں افراد کوبیروزگار اور استحصال ہورہاہے حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کرے مجرموں کے خلاف اقدامات محض الفاظ نہیں بلکہ کارروائی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام نظریاتی عوام کی تحفظ پر خاموشی اختیار نہیں کرینگے عوام کے جان ومال کی تحفظ کے لیے آواز اٹھانا تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین