• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نیب کے سامنے پیش


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہو گئے۔

تقریباً پونے 2 گھنٹے تک نیب آفس میں رہنے کے بعد پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار واپس روانہ ہو گئے۔

نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شراب لائسنس اجراء کیس میں انکوائری کےلیے آج طلب کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے نیب آفس روانگی سے قبل قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد وہ بغیر پروٹوکول نیب آفس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

’’نیب کے خلاف نہیں بولنا‘‘ بزدار سے  فیاض چوہان کی سرگوشی

نیب کا عثمان بزدار کو طلب کرنا حکمتِ عملی کا حصہ ہے، رانا ثناء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی احتساب بیورو (نیب) آفس میں ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر مؤقف پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو نیب آفس آنے سے روک دیا تھا۔

دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ آج پیشی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سوالنامہ دیا گیا، جس کا انہیں 18 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین