• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ پر گندگی اور بدبو، سپریم کورٹ برہم

سپریم کورٹ میں کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کورقم کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سے ساری گندگی سمندر میں آرہی ہے، کراچی پورٹ پر گندگی کےسبب غیر ملکی جہازوں نے معاوضے میں اضافہ کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کورقم کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے تمام الاٹیز کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست نمٹادی ۔

دوران سماعت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سمندر سے نکلنے والی زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہوتی ہے، سمندر زہریلا ہوگیا ہے ، قریب جانے پر بدبو آتی ہے۔

حکام کے پی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ شہر سے ساری گندگی سمندر میں آرہی ہے، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا رہے ہیں۔

عدالت نے ریماکس دیئے کہ سمندر کے قریب ایک منٹ بھی نہیں کھڑے ہوسکتے ہیں ، پورٹ پر گندگی کےسبب غیر ملکی جہازوں نے معاوضے میں اضافہ کردیا۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا تھا کہسمندر میں میرین لائف ختم ہوگئی ہے،جہاز خراب ہورہے ہیں ،بحری جہازوں پر سالانہ ایک ارب روپے کے اخراجات ہورہے ہیں۔

تازہ ترین