• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف 


مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں، کارکنان کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک افسوسناک ہے، کارکنان پر تشدد اورانہی کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے جو افسوسناک ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کارکنوں کے عزم اور ہمت پر فخر ہے، سب کو سلام پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ نون کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوفزدہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے، وکلاء کارکنوں کےقانونی حق کے لئے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین