• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید کریکر حملہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

بم ڈسپوزل حکام کا کہنا ہے کہ گلشن حدید میں کریکر حملے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

بم ڈسپوزل حکام کے مطابق کریکر بم کا وزن ڈھائی سو گرام تھا جس میں بارود کا وزن 65 گرام تھا۔ جائے وقوع سے کریکر کے ٹکڑے، لیور اور پن ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کریکر حملہ گزشتہ دنوں ہونے والے کریکر حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 1 موٹرسائیکل پر دو ملزمان سوار تھے، واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ رات گئے سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اُن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

تازہ ترین