• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، حکومت فوری کارروائی کرے، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع سمیت صوبہ بھر میں دہشتگرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیاں دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائیاں کریں۔

میاں افتخار نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدر آمد  کیا جائے۔ اگر دہشتگرد دوبارہ منظم ہوئے تو اس بار انہیں روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ اقتدار میں آکر سانحہ بابڑہ کی تحقیقات کرائیں گے۔

 میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، حکومتی اراکین مجرم ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

انھوں نے کہا کہ نیب کے ذریعے انتقامی احتساب جاری ہے، اب تشدد کا عنصر بھی شامل کردیا گیا ہے، سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ امن کے قیام کے لئے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ افغان لویہ جرگے نے کیا،  افغان لویہ جرگہ کے خوش آئند اقدام کی اے این پی مکمل حمایت کرتی ہے۔

تازہ ترین